ابنا: حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے 33 روزہ جنگ میں کامیابی کی سالگرہ کے موقع پر ایرانی حکام کے تہنیتی پیغامات کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ لبنانی قوم سخت ترین شرائط میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مدد کو ہر گز فراموش نہیں کرےگی۔ایران کے صدر احمدی نژاد، پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی ، وزیر خارجہ علی اکبر صالحی اور پارلیمنٹ کی خارجہ اور قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے اپنے پیغامات میں حزب اللہ کے سربراہ کو اسرائيل کے خلاف 33 روزہ جنگ میں کامیابی کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کی ہے۔واضح رہے کہ18جولائی اسرائيل کے خلاف 33 روزہ جنگ میں کامیابی کی سالگرہ کا دن ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
19 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 442803
حزب اللہ لبنان کے سربراہ کہا کہ لبنانی قوم سخت ترین شرائط میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مدد کو ہر گز فراموش نہیں کرےگی۔